Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیاسی یتیموں کا ٹولہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے قیاس آرائیاں کرتا رہتا ہے۔ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان

مولانا فضل الرحمان اور ان کے ہم نواؤں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے

سیالکوٹ (نیوز پلس)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ہم نواؤں کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ جنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت گرانے کی بات کرتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی سوچ ہمیشہ منفی رہی ہے،سیاسی یتیم خود زندہ رکھنے کے لئے آئے روز نیا چٹکلہ چھوڑ دیتے ہیں سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے معیشت کو شدید نقصان پہنچایا حکومت ترقی کی راہوں پر گامزن ہے بین الاقوامی سطح پر معیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آ رہی ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ اقتدار کے شکاری اقتدار میں رہ کر جمہوریت چاہتے ہیں یہ سیاسی یتیموں کا ٹولہ خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کیلئے قیاس آرائیاں کرتا رہتا ہے۔ عمران خان اپوزیشن کی کرپشن کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے انفارمیشن کمیشن 2018سے قائم ہو چکا ہے انفارمیشن کمیشن میں 350 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو حکومت نے انسانی ہمدردی پر علاج معالجے کی اجازت دی نوازشریف کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ہے جس کا جائزہ لیا جائے گا نوازشریف لندن کے محلوں میں ہشاش بشاش سیاسی باتیں کر رہے ہیں۔ ن لیگی ترجمان اگلے دن اپنے ہی دعوؤں کے نیچے دب جاتی ہیایک بیمار سیاسی قیدی کیلئے وزیراعلیٰ کا طیارہ استعمال ہوا اس قیدی پر نیب میں متعدد انکوائریاں اور ریفرنس دائر ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پی آئی سی جیسے واقعات کی مہذب معاشروں میں کوئی گنجائش نہیں قانون توڑنے والے قانون کے کٹہرے میں لائے جا ئیں گے سانحہ لاہور میں جن کی اموات ہوئیں ان کے لواحقین کو 10،10لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ اسپتال کو ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ فعال کیا ہے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے تحفظ کیلئے بل پنجاب اسمبلی میں لایا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More