Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سلطان اذالان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے مصر کو چار گول سے شکست دے دی

ایونٹ میں میزبان ملائشیا سمیت پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شرکت کر رہی ہیں

سلطان اذالان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے مصر کو چار گول سے شکست دے دی

ایبوہ (نیوزپلس) سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور مصر کے مابین کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مصر کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی ۔

پاکستان کی جانب سے 12ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے رانا عبدالوحید،26ویں منٹ میں محمد سفیان،39ویں منٹ میں ارشد لیاقت اور44ویں منٹ میں محمد سفیان نے اپنا دوسرا گول پینلٹی کارنر کے ذریعے اسکور کیا۔

مصر کی جانب سے واحد گول 50ویں منٹ میں محمد راغب نے اسکور کیا۔پاکستان تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ 9نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجکر15 منٹ پرکھیلے گا۔

اس ایونٹ میں میزبان ملائشیا سمیت  پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شرکت کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More