Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سر براہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو کوئی بھی متاثر نہیں کر سکتا۔جنرل قمر جاجوہ

تہران (نیوز پلس) پاکستانی مسلح افواج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات کی ہے،اس موقع پر پاک فوج کے سر براہ جنرل قمر جاوید باجوہ اورایرانی صدر حسن روحانی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان قائم تعلقات کو کوئی بھی متاثر نہیں کر سکتا،ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جواید باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کو دو دوست اور پڑوسی ممالک کی حیثیت سے اپنے باہمی اتحاد اور بھائی چارے کو دنیا میں دیکھانا ہوگا،کو ئی بھی ملک ایران اور پاکستان کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتا ہے لیکن آج ہم بعض مسلم ممالک اور بھائیوں کے درمیان جنگ کا مشاہدہ کر رہے ہیں لہذا ہمیں ان مسلم ممالک کو قریب لانے کے لئے کوشش کرنی ہوگی۔ایرانی صدر حسن روحانی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ملکوں کے قریبی مراسم اور عوامی رابطوں سے دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم گیس پائپ لائن کو پاکستانی سرحد تک لائے ہیں اور اس منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے بھی مکمل آمادہ ہیں حسن روحانی نے کہا کہ ہم کو دونوں مماک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے راستے میں موجودہ حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگاایرانی صدر نے دونوں ممالک کی سرحدوں کی سلامتی پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسمگلنگ کی لعنت اور اسمگلروں سے مقابلہ کے لیے باہمی تعاون کر سکتے ہیں.واضح رہے کہ آرمی چیف ایران کایہ دوسرا دورہ کر رہے ہیں اس دورے سے قبل وہ انہوں نے اکتوبر میں دورہ کیا تھا آ رمی چیف کے اس دورے کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More