Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سجل علی نے "بولڈ” منظر کی وجہ سے ہالی ووڈ فلم کی آٖفر قبول نہیں کی

فلم میں "بولڈ" مناظر کی وجہ سے پیشکش کو قبول نہیں کیا ۔سجل علی

سجل علی نے "بولڈ” منظر کی وجہ سے ہالی ووڈ فلم کی آٖفر قبول نہیں کی

فلم میں "بولڈ” مناظر کی وجہ سے پیشکش کو قبول نہیں کیا ۔سجل علی

اسلام آباد (نیوزپلس) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ "سجل علی”  کہتی ہیں کہ انہیں ایک” ہالی ووڈ” فلم میں ایک اہم کردار کرنے کی پیشکش ہوئی تاہم فلم میں "بولڈ” مناظر کی وجہ سے پیشکش کو قبول نہیں کیا ۔

سجل نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان تمام فلمسازوں نے پاکستان میں میرا کام دیکھ چکے تھے اسی وجہ سے انٹرنیشنل شوبز انڈسٹری سے کام میرے پاس آیا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی فنکار خوش قمست ہو تو پھر اسے مزید انٹرنیشنل کام کی پیشکش ہوتی ہے ،

اداکارہ سجل نے مزید بتایا کہ اس فلم میں کردار کے بارے میں مجھے علم تھا کہ میں نہیں کر سکتی ۔ واضح رہے کہ سجل علی جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم "واٹس لو گاٹ ٹوڈو ود اٹ” میں کام کر رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More