Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سب سیاسی مفادات کی لڑائی ہے لیکن اندر سے سب ایک ہیں۔ سینیٹر سراج الحق

جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتا

لاہور(نیوز پلس) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اے پی سی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ان کی تحریک کا حصہ نہیں بن سکتا۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی)کا ایجنڈا ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے، اگر اے پی سی ہو رہی ہے تو یہ حزب اختلاف کا حق ہے،موجودہ حکمران ٹولہ جب اقتدار میں نہیں ہو گا تو یہ بھی لندن میں ہی ہوں گے ،یہ سب صرف سیاسی مفادات کے لیے لڑتے ہیں لیکن اندر سے سب ایک ہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب تک اس ملک میں سود کے خاتمے اور کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا نہیں ہو گا ہم کسی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے،جماعت اسلامی ان لوگوں کی تحریک کا حصہ نہیں بننا چاہتی جنہوں نے 71اور 72 سالوں میں ملک کو تباہ کیا، جماعت اسلامی ایک نظریاتی جماعت ہے اور ایک قدم بھی لیتے ہیں تو اپنے ملک کو اسلامی اور خوشحال پاکستان بنانے کے لیے لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے شہزادے اور شہزادیوں کے بارے میں نہ پوچھا جائے ،جو ملک کی عدالتوں سے انصاف کی توقع رکھتا تو وہ بھی سادہ آدمی ہے۔موٹروے واقعہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹروے کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں ہے اور مجرم اب تک نہ پکڑے جانا صوبائی حکومت کی ناکامی ہے، پولیس کی تبدیلی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا یہاں وزیر اعلی نااہل ہے وہ سو رہے ہیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More