Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق صدر آصف علی زرداری کو مکمل میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں۔سینیٹر رحمن ملک

آئین و قانون کے رو سے ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا علاج کہیں سے بھی کروائے

اسلام آباد(نیوز پلس) سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے حکومت سے سابق صدر آصف علی زرداری کو مکمل میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت روز بروز بگڑتی جارہی ہے۔ آئین و قانون کے رو سے ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا علاج کہیں سے بھی کروائے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ رحمان ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر رحمان ملک نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ ہماری حکومت کشمیر کیلئے وہ کچھ نہ کرسکی جو کرنا چاہیے تھا۔ کشمیر میں بیہمانہ مظالم، عورتوں کی عصمت دری اور قتل و غارت پر مودی کو عالمی عدالتوں میں گھسیٹا جائے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا کہ سیاست کو گلی کوچوں کی ماسی لڑائی سے نکالا جائے۔ قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہیے۔انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More