Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا

انہوں نے کہا کہ بڑی پارٹی میں ہر ایک کی اپنی سوچ ہوتی ہے، ان شرپسندوں کو پکڑنا چاہیے جو ملوث ہیں اور اس معاملے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے

سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے بھی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ دیا

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے عمران خان کا ساتھ چھوڑنے کا علان کر دیا ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے پرکاش نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی شام جب میں نے دیکھا کہ فوجی تنصیبات کا نقصان ہوا ہے تو دکھ ہوا ۔انہون نے کہا پارٹی کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا ان 13 مہینوں میں ہم نے پرامن احتجاج کئے لیکن 9 مئی کو پرامن احتجاج پرتشدد ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں، میں 9 مئی کو کراچی میں موجود تھا، ہمیں پُرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی بعد میں دیکھا کہ احتجاج فوجی تنصیبات تک چلا گیا، میں نہیں جانتا وہ لوگ کون تھے جنہوں نے یہ کیا، ان کو سزا ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بڑی پارٹی میں ہر ایک کی اپنی سوچ ہوتی ہے، ان شرپسندوں کو پکڑنا چاہیے جو ملوث ہیں اور اس معاملے کی سب کو مذمت کرنی چاہیے،

جے پرکاش کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے نہیں اٹھایا میں ذاتی مصروفیات میں تھا میں نے سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا اور فیصلہ کرنے میں مجھے 5 دن لگے۔

جے پرکاش کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں میں پاکستان کے لئے رو رہا ہوں جب ملک ڈوبنے لگتا ہے تو مجھے تکلیف ہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More