Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زلزلے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل

منگلا ڈیم متاثر نہیں ہوا، صرف منگلا ڈیم کی ٹربائن کچھ دیر کے لیے بند کی گئی تھی

اسلام آباد(نیوز پلس) چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ زلزلے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام آ باد میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زلزلے سے میر پور اور جہلم کے علاقے متاثر ہوئے، منگلا سے جاتلاں جانے والی سڑک اور 3 پل شدید متاثر ہوئے جبکہ زلزلے سے منگلا ڈیم متاثر نہیں ہوا، صرف منگلا ڈیم کی ٹربائن کچھ دیر کے لیے بند کی گئی تھی۔چیئر مین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ شام کو چار بجے کے قریب زلزلہ آیا، زلزلہ شمالی علاقوں میں آیا، متاثرہ علاقوں میں آج رات کمبل پہنچا دیئے جائیں گے۔لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ پہلے ایک دو روز تک توجہ ریسکیو آپریشن پر رہے گی، کل بروز بدھ کو متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لوں گاسوالات کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے مزیدکہا کہ جلد زلزلے سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پا لیں گے۔ زلزلے کا مرکز جہلم، میرپور کا علاقہ تھا، اس لیے اس علاقے میں زیادہ نقصان پہنچا۔ پاک فوج کی امدادی ٹیمیں بھی متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں۔ جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More