Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زلزلہ ایک بڑی آزمائش ہے، ہم متاثرین کو مکمل طور پر بحال کرینگے۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

آج رات تک ہر صورت تمام متاثرین کو ٹینٹ فراہم کر دیے جائینگے

میرپور(نیوز پلس) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے میرپور میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پرانہوں نے جاتلاں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں عوام سے ملاقاتیں کیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کا موقع پر جائزہ لیا اور انھیں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیر اعظم آ زاد کشمیر نے متاثرین کی شکایات بھی سنیں اور ان کے ازالے کے احکامات صادر کیے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج رات تک ہر صورت تمام متاثرین کو ٹینٹ فراہم کر دیے جائینگے۔ عورتوں اور بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر امداد فراہم کی جائیگی۔ راجہ فاروق حیدر کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ ایک بڑی آزمائش ہے، ہم متاثرین کو مکمل طور پر بحال کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More