Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او کا شام پر پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ

ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ شام پر پابندیوں کی وجہ سے عوام کی صحت اوع اقتصادی صورت حال متاثر ہو رہی ہیں

جنیوا (نیوزپلس) عالمی ادارہ صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او برائے مشرقی بحیرہ روم ڈاکٹر احمد المندھاری نے عالمی برادری سے شام پر عائد پابندیاں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شام پر یہ پابندیاں ملک میں صحت عامہ اور اقتصادی صورت حال کو متاثر کر رہی ہیں۔

شامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈاکٹر احمد المندھاری نے گزشتہ3 روز کے دوران شام کے دارالحکومت دمشق اور شہر درعا کے دورے کے بعداس ملک میں صحت کی سہولیات بارےاپنے بیان میں کہا کہ شام میں 5 سال سے کم عمر کے 20 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں،

جن میں 1500 ایسے بچے شامل ہیں جنہیں طبی سامان کی کمی کی وجہ سےپیچیدگیاں پیدا ہونے کا خطرہ ہے، یہ صورتحال ملک پر عائد اقتصادی پابندیوں کے باعث پیدا ہوئی ہے

ڈاکٹر احمد المندھاری کہنا تھا کہ اب تک6 صوبوں میں ہیضے کی وبا سے 23 افراد جاں بحق اور 253 متاثر ہوچکے ہیں،

انہوں نے خبردار کیا کہ اس وبا سے مزید افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے شام میں صحت کے بحران سے نمٹنے ، ملک کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے ضروری مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

شام میں عالمی ادارہ صحت کی قائم مقام نمائندہ ڈاکٹر ایمان شانقیتی نے کہا کہ تنظیم شامی حکومت کے ساتھ رابطہ کر رہی ہے تاکہ طبی امداد ضرورت مندوں تک پہنچائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی ایک کھیپ دمشق پہنچ گئی ہے جو دبئی کے لاجسٹک سینٹر نے ہیضے سے نمٹنے کی کوششوں کے طور پر فراہم کی گئی ہے۔

بشکریہ ۔اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More