Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان، شردھا کپور کو بھارتی تحقیقاتی ادارے سی بی آئی نے طلب کر لیا

آنجہانی بھارتی ہیرو سشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد سے بھارتی فلم انڈسٹری کا ایسا نقشہ بدلا ہے

ممبئی (نیوز پلس) بھارتی شوبز انڈسٹری سے وابستہ صف اول کی اداکاراؤں کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں بھارتی تحقیقاتی ادارے (سی بی آئی) کی جانب سے سمن جاری کرتے ہوئے تفتیش کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

بھارتی فلم انڈسٹرتی میں آج کل فلمیں اوران کی خبریں کم اور فلموں میں کام کرنے والے فنکاروں کی خبریں زیادہ بن رہی ہیں، آنجہانی بھارتی ہیرو سشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد سے بھارتی فلم انڈسٹری کا ایسا نقشہ بدلا ہے کہ آئے دن میں اس میں سدھار کے بجائے معاملات بگڑتے ہی جا رہے ہیں۔حال ہی میں منشیات کے استعمال کرنے سے متعلق بھارت کی بڑی ہیروئنوں کے نام سامنے آئے تھے جنہیں اب باقاعدہ تفتیش کے لیے بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن ( سی بی آئی ) کی جانب سے سمن جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا گیا ہے، ان ہیروئینو ں میں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کے نام شامل ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More