Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دفتر خارجہ کا وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری

وزیر خارجہ کے دورہ ایران کا مقصد خطے میں امریکا، ایران کشیدگی کا خاتمہ، دیرپا امن کا قیام ہے، ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔اعلامیہ دفتر خارجہ

اسلام آباد (نیوز پلس)پاکستانی دفتر خارجہ کے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کی ہدایت پر 12اور 13 جنوری کو ایران کا دورہ کیا، وزیر خارجہ نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقاتیں کیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ کے دورہ ایران کا مقصد خطے میں امریکا، ایران کشیدگی کا خاتمہ، دیرپا امن کا قیام ہے، ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ، خلیج کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، نہ پاکستانی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہوگی۔ایرانی قیادت نے کشیدگی میں کمی، دیرپا امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں کو سراہا۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ آج سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More