Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

درگاہوں سے امن محبت کا درس ملتا ہے۔ ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر عبدالجمید بھٹی

دربار بھائی چارے اور امن و آشتی کا محور ہوتے ہیں

شکیل احمد
رپورٹر۔نیوز پلس
سیہون شریف

سیہون شریف (نیوز پلس) سیہون شریف ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شہید بینظیر آباد عبدالجمید بھٹی آل سندھ(D.P.S)اور چیئرمین بشیر احمد چنہ نے دربار شہباز قلندر پر حاضری دی اور ملک و قوم کے لئے دعا کی،حاضری کے بعد انہوں نے نیوز پلس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درگاہوں سے امن محبت کا درس ملتا ہے دربار بھائی چارے اور امن و آشتی کا محور ہوتے ہیں،انہوں نے کہا کہ حضرت لال شہباز قلندر کے مزار پر آکے سکون ملتا ہے یہا ں پہ پوری دنیا کے لوگ آتے ہیں، لعل شہباز قلندر نے حق اور شچ کا درس دیا ہے امن اور محبت کا پیغام دیا ہے ہم سب کو چاہیے کہ ان کے دئیے ہوئے درس پر عمل کرے اور ہم یہ کوشش کرکے ان کے درس کو اور ان کے پیغام آگئے پہنچائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More