Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دبئی میں رواں سال 10 ملین سیاح پہنچے

جنوری سے ستمبر کے دوران جتنی تعداد میں غیرملکی سیاح دبئی پہنچے ہیں ان کی تعداد کورونا وائرس کی وبا سے پہلے آنے والے سیاحوں کی تعداد کے قریب ہے۔ محکمہ سیاحت و معیشت

دبئی میں رواں سال 10 ملین سیاح پہنچے

 

دبئی (نیوزپلس/ویب ڈیسک)  دبئی میں رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران 10 ملین سے زیادہ سیاح آئے ہیں۔ الامارات الیوم کے مطابق  متحدہ عرب امارات کے محکمہ سیاحت و معیشت کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران 10.12 ملین غیرملکی سیاح دبئی پہنچے ہیں ۔ جنوری سے ستمبر کے دوران جتنی تعداد میں غیرملکی سیاح دبئی پہنچے ہیں ان کی تعداد کورونا وائرس کی وبا سے پہلے آنے والے سیاحوں کی تعداد کے قریب ہے۔

محکمہ سیاحت و معیشت مطابق جنوری سے ستمبر 2022 کے دوران دبئی میں آنے والے سب سے زیادہ سیاحوں کا تعلق بھارت سے ہے جن کی تعداد 1.2 ملین سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ،جبکہ سلطنت عمان سے10لاکھ، سعودی عرب سے 9 لاکھ 7 ہزار ، برطانیہ سے7 لاکھ 20 ہزار،روس سے 4 لاکھ 54 ہزار، امریکہ سے 3 لاکھ 91 ہزار، پاکستان سے 2 لاکھ 79 ہزار، فرانس سے 2 لاکھ 69 ہزار، جرمنی سے 2 لاکھ 68 ہزار جبکہ ایران سے 2 لاکھ 47 ہزار سیاح دبئی آئے ہیں۔

بشکریہ : اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More