Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جنرل قاسم سلیمانی اور ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی مہندس کی نمازہ جنازہ ادا

نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

بغداد (نیوز پلس/ مانیڑنگ ڈیسک)عراقی دارلحکومت بغداد میں القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی،عراقی پاپولر موبلائزیشن فورس کے ڈ پٹی کمانڈر ابو مہدی مہندس سمیت ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں عراقی وزیراعظم سمیت لاکھوں افراد شریک ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنازہ کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھے گئے،شرکاء امریکہ مخالف نعرے بازی کرتے رہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی میت ایران روانہ کر دی گئی ہے جہاں کل مشہد مقدس میں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جس میں آیت اللہ خامنہ ای بھی شریک ہونگے، جنرل قاسم سلیمانی کی وصیت کے مطابق تدفین ان کے آبائی شہر کرمان میں کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More