Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جسٹس گلزار احمد نے پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر اسلام آ باد میں جسٹس گلزار احمد سے چیف جسٹس آف پاکستان سے عہدے کا حلف لیا

اسلام آ باد (نیوز پلس)جسٹس گلزار احمد نے پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیاہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر اسلام آ باد میں ایک پروقار تقریب میں جسٹس گلزار احمد سے چیف جسٹس آف پاکستان سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت وفاقی وزراء اور سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان اور وکلاء سمیت اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔جسٹس گلزار احمد یکم فرروی 2022 تک چیف جسٹس کے عہدے پر فائز رہیں گے۔جسٹس گلزار احمد 1957 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور انہوں نے اپنی پریکٹس کا آغاز 1986 میں سندھ ہائیکورٹ سے کیا۔ وہ 1988 میں سپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ بنے اور پھر 1992 میں سندھ ہائیکورٹ کے جج بنے۔جسٹس گلزار احمد سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاناما کیس میں نااہل قرار دینے، آئینی ترمیم، ملٹری کورٹس، پاناما گیٹس، کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی اور تجاوزات کے خاتمے سمیت اہم کیسز کی سماعت کرنے والے بینچز کا حصہ رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More