Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جرمن حکومت کا تختہ الٹنے کی بغاوت ناکام

جرمن پارلیمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے

جرمن حکومت کا تختہ الٹنے کی بغاوت ناکام

ویب ڈیسک

جرمنی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی بغاوت کو ناکام بناتے ہوئے درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام کے نتیجے میں ملک گیر آپریشن میں 25 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے

جرمن اٹارنی کے دفتر نے مشتبہ افراد کو ایک ایسی دہشت گرد تنظیم بنانے کا قصور وار ٹھہرایا ہے کہ جس کا مقصد ملکی آئین کو کالعدم کرنا اور 1871 جمرن شہنشاہوں کی مثال پر حکومت قائم کرنا تھا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ زیر حراست افراد جرمن پارلیمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے ،گرفتار افراد میں سابق فوجی بھی شامل ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زیر حراست مشتبہ افراد بدھ اور جمعرات کو فیڈرل کورٹ آف جسٹس کے جج کے سامنے پیش ہوں گے جو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے اور ان کی پری ٹرائل حراست کا فیصلہ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More