Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جب میں سمجھوں گا کہ میں نہیں کھیل سکتا تو خود بتا دوں گا۔اظہر علی

جب آپ پرفارم نہیں کرتے تو تنقید ہوتی ہے، اسے مثبت لینا چاہیے

کراچی (نیوز پلس)قومی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاہے کہ آسٹریلیا جیسے ملک میں تجربہ کار بالرز نہ ہوں تو پریشانی ہوتی ہے، تاہم اب ہوم سیریز کا فائدہ لینا ضروری ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ جب میں سمجھوں گا کہ میں نہیں کھیل سکتا تو خود بتا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ پرفارم نہیں کرتے تو تنقید ہوتی ہے، اسے مثبت لینا چاہیے اور مجھے بھرپوراندازہ ہے کہ میں کچھ عرصے سے اسکور نہیں کر رہا ہوں۔اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہا کہ بابر اور عابد کی بیٹنگ سے مثبت تاثر ملا ہے، دوسرے ٹیسٹ میں بہترین کمبی نیشن میدان میں اتاریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More