Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

توہین رسالت کرنے والے لیکچرار نوتن لال کے بارے میں پولیس نے تمام پہلو وں کو سامنے رکھ کر تفتیش شروع کر دی

پولیس کی خصوی ٹیم جس کی سربراہی ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار نے کر رہے ہیں

گھوٹگی (نیوز پلس)مبینہ طور پر توہین رسالت کرنے والے لیکچرار نوتن لال کے بارے میں پولیس نے تمام پہلو وں کو سامنے رکھ کر تفتیش شروع کر دی تا کہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آ یا یہ شخص کسی بیرونی ایجنڈے کے تحت کام تو نہیں کر رہا؟ یا پھر مذہبی نفرت کو ہوا دینے کی سازش کی کڑیا ں کہاں ملتی ہیں پولیس کی خصوی ٹیم جس کی سربراہی ایس ایس پی گھوٹکی فرخ لنجار نے کر رہے ہیں اس بات کی بھی تفتیش کر رہی ہے کہ گستاخ رسول نوتن لال کے خلاف درج کی گئی ایف آ ئی آر کی میں مزید کو ن کون سی دفعات شامل کی جا سکتی ہیں دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ سے تعلق رکھنے والے مرکزی سینئر نائب صدرڈاکٹر غلام رضا چنا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت کے مرتکب نوتن لال کو آئین مطابق کے تحت سزائے موت دی جائے تا کہ آئندہ کوئی بھی شخص حضور پاک کی شان میں گستاخی کی جرات نہ کر سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More