Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تمام بینک ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی

ماہانہ 2 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کا کریڈٹ کارڈ بل ادا کرنے والوں اور یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے والوں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے گا

اسلام آ باد (نیوز پلس)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو سید شبر زیدی نے کہا ہے کہ تمام بینک ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی نے کہا کہ ماہانہ 2 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ کا کریڈٹ کارڈ بل ادا کرنے والوں اور یومیہ 50 ہزار روپے سے زیادہ کیش نکلوانے والوں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔شبر زیدی نے کہا کہ بینکوں نے ایف بی آر کو معلومات فراہم کرنے سے متعلق تمام مقدمات واپس لے لیے ہیں، یہ فیصلہ پاکستان بینک ایسوسی ایشن اور تمام بنکوں کے صدور سے مفاہمت کے بعد کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More