Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 5.8 شدت کازلزلہ

استنبول میں زلزلے کی تھرتھراہٹ 15 سکینڈز تک محسوس کی گئی

استنبول(نیوز پلس) ترکی کے دارالحکومت استنبول میں 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکوں سے متعدد عمارتوں کو نقصان شدید نقصان پہنچا تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔انقرہ کی سرکاری نیوز ایجنسی اناطولیہ کے ڈیزاسسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ نے کے مطابق زلزلے کا مرکز بحیرہ مرمرا تھا اور اس کی گھرائی زیرزمین 7 کومیٹر تھی۔بتایا گیا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بج کر 59 منٹ پر محسوس کیا گیا۔مقامی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے بتایا کہ زلزلے کے بعد 28 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے جس میں 8 لوگ زخمی ہوئے، زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے تاہم وہاں بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، استنبول میں آفٹر شاکس کے باعث لوگ تاحال خوفزدہ ہیں۔استنبول میں زلزلے کی تھرتھراہٹ 15 سکینڈز تک محسوس کی گئی۔علاوہ ازیں زلزلے کے جھٹکوں سے عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد عمارتوں کو جزوی نقصانن پہچا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ زلزلے سے ایک مسجد بھی متاثر ہوئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More