Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

تحصیل بیورو چیف نیوز پلس شکیل احمد چنا سے مائی سیہون ڈاٹ کام کے سی ای او سیف اللہ سہوانی کی ملاقات

سیہون شریف(نیوز پلس)تحصیل بیورو چیف نیوز پلس (newspulse) سیہون شریف شکیل احمد چنا سے کے مائی سیہون ڈاٹ کام(mysehwan.com)کے سی ای او سیف اللہ سہوانی کی ملاقات۔ملاقات کے دوران بیورو چیف نیوز پلس اورسی ای او مائی سیہون ڈاٹ کام کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

اس موقع پر شکیل چنا نے سہیون شریف کے حوالے سیف اللہ سہوانی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ان کی اس حوالے سے ہر قسم کا تعاون کریں گے۔سیف اللہ سہوانی نے بھی شکیل احمد چنا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمارے ہمیشہ تعاون کیا ہے۔واضح رہے سیف اللہ سہوانی نے سیہون شریف کے حوالے سے انہوں نے ایک ویب سائیٹ لانچ کی ہے جس کا بنیادی مقصد دربار لال شہباز قلندر کے مزار پر حاضری دینے والے زائرین کو مکمل معلومات فراہم کرنا ہے تا کہ ان کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ان کی ویب سائیٹ کو کافی پزیرائی بھی مل رہی ہے۔

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More