Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بھارتی وزیر اعظم نے اپنی سالگرہ پر قوم سے کرونا سے بچاؤ کی احتیاط برتنے کا تحفہ مانگ لیا

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ماسک پہنیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے دو گز کا فاصلہ رکھیں۔

دہلی (نیوز پلس ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی 70 ویں سالگرہ پر عوام سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا تحفہ مانگ لیا۔

مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ آج کے دن مجھ سے بہت لوگوں نے پوچھا کہ میں اپنے اس خاص دن اُن سے کیا چاہتا ہوں تو میں سب سے کورونا وبا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل چاہتا ہوں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اپنے تمام خیر خواہوں سے کورونا کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اپنی قوت مدافعت بڑھانے کا کہا۔

بھارتی وزیر اعظم نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ماسک پہنیں اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے ایک دوسرے سے دو گز کا فاصلہ رکھیں۔


انہوں نے لکھا کہ عوام پرہجوم علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔ اپنی قوت مدافعت کو بہتر بناتے ہوئے اپنی سرزمین کو صحت مند بنائیں۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More