Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف بی آرکا بڑے سیکٹرز کی مصنوعات کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس نظام لا نے کا فیصلہ

سیمنٹ،چینی،کھاد اور مشروبات کی درآمدات اور اسکی پیداوار کو جانچنے کے لئے الیکٹرانک ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف بی آ ر اعلامیہ

اسلام آ باد (نیوز پلس)فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر)کے مطابق ریونیو کے خسارہ کے تدارک کے لئے ‘پیداوار اور فروخت کے اعدادو شمار کو کم ظاہر کرنے کی وجہ سے’ اور مخصوص اشیا ء و مصنوعات پر لاگو فیڈرل ایکسائزڈیوٹی و سیلز ٹیکس کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے ایف بی آر نے مخصوص مصنوعات جیسا کہ سیمنٹ،چینی،کھاد اور مشروبات کی درآمدات اور اسکی پیداوار کو جانچنے کے لئے الیکٹرانک ٹریک اینڈ ٹریس نظام کو رائج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایف بی آ ر کی جناب سے جاری اعلامیہ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے پراجیکٹ دفتر نے توثیق کی ہے کہ مصنوعات کی الیکٹرانک مانیٹرینگ و فروخت اور چار بڑے سیکٹر ز کی مصنوعات چینی،سیمنٹ،کھاد اور مشروبات کے ٹریک اینڈ ٹریس نظام کے حوالے سے جاری ہونے والے لائیسنس کے لئے بولی لگانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ لائیسنسگ کے لئے ہدایات اور متعلقہ دستاویزات جنوری 2020 میں تمام بڑے سیکٹر ز اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد شائع کر دی جائیں گی،بہترین فیصلہ سازی کے لئے ایف بی آر تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے ان کی آراء حاصل کرنے کے لئے مختلف اجلاس کا انعقاد کرے گا۔اس سلسلے میں پہلی میٹنگ 2 دسمبر کو سیمنٹ مینوفیکچرز سے ہوئی،کھاد مینوفیکچرز سے دوسری میٹنگ 5 دسمبر کو منعقد ہوئی۔ اور تیسری میٹنگ 12 دسمبر کو کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More