Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی۔اے ڈی بی اعلامیہ

اسلام آ باد (نیوز پلس)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کے لیے قرض کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے دی گئی ہے جو پاکستان کو خصوصی پالیسی کی بنیاد پر قرض کی رقم فوری طور پر ادا کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق 2018 کے وسط سے پیدا ہونے والی مالی خرابیوں کو استحکام دینے کے لیے قرض جاری کر رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پالیسی بیس قرض آئی ایم ایف کی سربراہی میں ملٹی ڈونر ریفارم پروگرام کا حصہ ہے اور پاکستان کو ایک ارب ڈالر فنانسنگ ضرورت اور سست معیشت کی بحالی کے لیے دیا گیا ہے جب کہ 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے ہوں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے سپورٹ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔اے ڈی بی علامیے کے مطابق پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے حکام کے درمیان اس حوالے سے معاہدے پر پیر کو دستخط ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More