Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایران۔سی آئی اے سے تعلق کے الزام میں 8 اافراد گرفتار

گرفتار افراد نے سی آئی اے کے تعاون سے صحافی بننے کی آڑ میں کئی ممالک میں تربیت حاصل کی۔ایرانی سیکیورٹی حکام

تہران(نیوز پلس) ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے سے تعلقات کے الزام میں 8افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی ٰ کیا ہے ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گرفتار افراد نے سی آئی اے کے تعاون سے صحافی بننے کی آڑ میں کئی ممالک میں تربیت حاصل کی ہے۔جبکہ ایران میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جاری مظاہروں کے دوران ایرانی فورسزنے یہ کاروائی عمل میں لائی ہے سیکیورٹی حکام کے مطابق چھ افراد کو احتجاج میں شرکت کے دوران گرفتار کیا گیا جبکہ دو افراد کو معلومات بیرون ملک بھیجنے کی کوشش پر گرفتار کیا گیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More