Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اگر مودی سرکار میں ہمت ہے تو کرفیو ہٹائے، پھر تماشا دیکھے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

مقبوضہ کشمیر کے عوام پابند سلاسل ہیں

مظفر آباد(نیوز پلس) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پابند سلاسل ہیں، مسجدوں پر تالے اور مواصلاتی نظام بند ہے، اگر مودی سرکار میں ہمت ہے تو کرفیو ہٹائے، پھر تماشا دیکھے۔مظفر آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہاکہ دنیا دیکھے کشمیریوں کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں موبائل فون سروس چل رہی ہے تو مقبوضہ کشمیر میں بند کیوں ہے؟ مقبوضہ کشمیر کا مواصلاتی نظام مکمل بند کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کی نماز کا وقت ہوتا ہے تو مسجدوں کو تالے لگا دیے جاتے ہیں۔ کیا دنیا نے نہیں دیکھا عید کی نماز نہیں پڑھنے دی، کشمیر میں عاشورہ کا جلوس نہیں نکل سکا، عید نہ پڑھنے دی گئی، قربانی تک نہ کرنے دی گئی۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر مودی میں اتنی جرات اور ہمت ہے تو میں مطالبہ کرتا ہوں کہ کرفیو ہٹاو اور تماشا دیکھو۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More