Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اکرم خان درانی نے آزادی مارچ پر مزید مشاورت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس شام طلب کر لیا۔ذرائع

اکرم خان درانی آزادی مارچ کے پلان بی پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد(نیوز پلس) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اہم رہنما ء اور کنوینیئر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی کی زیر صدارت آزادی مارچ پر مزید مشاورت کیلئے اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اہم اجلاس آج شام اسلام آ باد میں طلب کرلیا گیاہے۔تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے اکرم خان درانی رہبر کمیٹی اجلاس کی صدارت کریں گے،جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا جبکہ اکرم خان درانی آزادی مارچ کے پلان بی پر اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے اس حوالے سے جے یو آئی (ف) کی جانب سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو پلان بی میں شمولیت کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More