Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 9کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا۔مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا

اسلام آ باد (نیوز پلس)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 9کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہا

۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں عبدالحفیظ شیخ نے پاکستانی معیشت کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھا جبکہ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ 1 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا۔عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ 5 ارب 57 کروڑ ڈالر تھا، مالی سال19۔2018ء کے دوران کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ 13 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ مالی سال 18۔2017ء میں کرنٹ اکاوٗنٹ خسارہ 19 ارب 90 کروڑ ڈالر تھا، کرنٹ اکاوٗنٹ ساڑھے چار سال بعد سر پلس ہوا ہے جبکہ مارچ 2015ء میں کرنٹ اکاوٗنٹ تقریباً 52 کروڑ ڈالر سر پلس تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More