Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی فوج سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا جواب دینے کی بھر پور تیاری کر رہی ہے۔امریکی وزیر دفاع

جوابی کارروائی کیلئے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں

واشنگٹن(نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر دفاع مائیک ایسپر نے کہا ہے کہ امریکی فوج سعودی تیل تنصیبات پر حملے کا جواب دینے کی تیاری کر رہی ہے۔امریکی فوج سعودی تیل تنصیبات پرحملے کاجواب دینے کی تیاری کررہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیر دفاع مائیک ایسپر کی وائٹ ہاؤس میں اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عالمی قوانین پر مبنی نظام کا دفاع کریں گے جسے ایران نے نقصان پہنچایا۔ جوابی کارروائی کیلئے شراکت داروں سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا یمن کے حوثیوں نے سعودی تیل تنصیبات پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اس سلسلے میں سعودی ولی عہد اورعراقی وزیر دفاع سے بھی بات کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More