Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا ہمارا اور آپ کا پڑوسی نہیں ہے ایران پڑوسی ہے، مشکل حالات میں پڑوسی ہی ساتھ ہوں گے امریکا نہیں۔ایرانی صدر روحانی

امریکہ کا کردار ڈاکو والا ہے واشنگٹن کو پابندیا ں لگانے کی لت پڑ گئی چکی ہے۔صدر حسن روحانی

نیو یارک (نیوز پلس)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ’ہم دشمن کی پابندیوں میں رہتے ہوئے مذاکرات نہیں کریں گے‘۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کا کردار ڈاکو والا ہے واشنگٹن کو پابندیا ں لگانے کی لت پڑ گئی چکی ہے انہوں نے کہا کہ ایران اپنے اور پڑوسی ملکوں کیلئے امن چاہتا ہے، پڑوسی ممالک میں امن و سلامتی ایران میں امن و سلامتی کے مترادف ہے۔انہوں نے خلیجی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا ہمارا اور آپ کا پڑوسی نہیں ہے بلکہ ایران پڑوسی ہے، مشکل حالات میں پڑوسی ہی ساتھ ہوں گے امریکا نہیں‘۔ایرانی صدر نے معاشی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ تاریخ کی بد ترین پابندیاں ایران کے وقار کیلئے نقصان دہ ہیں، امریکا نے ایران کو عالمی معیشت میں حصہ دار بننے سے محروم کر رکھا ہے لیکن ایران نے اپنے خلاف ہونے والی بدترین معاشی دہشت گردی پر مزاحمت کی ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ وہ تمام ممالک جو ایران کو مذاکرات کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں وہ سن لیں کہ مذاکرات کا ایک ہی طریقہ ہے، جیسا کہ رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا، جوہری معاہدے کے بدلے کیے جانے والے وعدے پورے کیے جائیں۔صدر حسن روحانی نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ امریکا ہمیں مذاکرات کیلئے بلاتا ہے لیکن پھر معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتا، ایران اب بھی پابندیوں کے دباؤ کے بغیر بات چیت کیلئے تیار ہے کیوں کہ ہم دشمن کی پابندیوں میں رہتے ہوئے مذاکرات نہیں کریں گے۔ایرانی صدر نے مطالبہ کیا کہ ایران پر پابندیاں ختم جائیں تاکہ مذاکرات کیلئے راہ ہموار ہوسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More