Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا کی جانب سے مذاکرات کامطلب ایران پر امریکی خواہشات مسلط کرنا ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای

امریکا جوہری ڈیل میں واپس آتا ہے تو دیگر فریقین کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرسکتا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر

تہران (نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی سطح پر مذاکرات نہیں ہوں گے، تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کی جانب سے مذاکرات کامطلب ایران پر امریکی خواہشات مسلط کرنا اور ایران سے متعلق زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی کو کامیاب ظاہر کرنا ہوگا۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ امریکا جوہری ڈیل میں واپس آتا ہے تو دیگر فریقین کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک کی تمام قیادت کا فیصلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ کے تمام عہدیداران بھی اس پر متفقہ طور پر یقین رکھتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More