Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا کا افغانستان میں ناکامی پر ہمیں الزام دینا غلط ہے۔وزیر اعظم عمران خان

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 70 ہزار افراد شہید ہوئے، معیشت کو 100 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا

اسلام آباد (نیوزپلس)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کا افغانستان میں ناکامی پر ہمیں الزام دینا غلط ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 70 ہزار افراد شہید ہوئے، معیشت کو 100 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی جنگ میں شرکت نہ کرتے تو دنیا کا خطرناک ملک نہ کہلاتے، امریکا کی جنگ میں شامل ہونے کیخلاف تھا، سوویت یونین کے خلاف لڑنے والے مجاہدین تھے، مجاہدین امریکا کے خلاف ہو گئے تو دہشتگرد بن گئے، یہ باتیں انہوں نے ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہیں،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر 58 ملکوں کا انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کاساتھ دیناقابل ستائش ہے۔ انسانی حقوق کونسل میں پاکستان کا ساتھ دینے والے 58 ملکوں کو سراہتا ہوں۔ کشمیریوں کے حقوق کا احترام اور حفاظت کریں۔وزیر اعظم نے یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کیمطابق حل کرنے پر زور دیا۔ یورپی یونین نے سلامتی کونسل کی قراردادوں کیمطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیا۔ بین الاقوامی برادری کامطالبہ ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں عوام کے حقوق کاتحفظ کرے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کا مطالبہ ہے بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے، یورپی یونین کے مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے مطالبے کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ 58 ملکوں نے بین الاقوامی برادری کے مطالبے کو تقویت دی۔۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے روسی روسی ایکسپو بینک کے ڈائریکٹر نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے روسی بینک کے ڈائریکٹر کو پاکستان میں تاجردوست پالیسیوں سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے ایکسپوبینک کی جانب سے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا، روسی بینک کے ڈائریکٹر نے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More