Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اللہ کی ذات نے مجھے کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھا ۔ کبریٰ خان

کہ 'گلٹی' کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ ممکنہ طور پر آپ کو کینسر ہو سکتا ہے تاہم اس کی تصدیق آپریشن اور بائیوپسی ٹیسٹ کے بعد ہو گی۔

اسلام آباد (نیوزپلس) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو معروف ماڈل و اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ 2020 میں کرونا کی وبا کے باعث انہوں نے اپنا زیادہ وقت اپنا گھر میں گزارا لیکن جب 2021 کے شروع میں لندن گیئں تو معلوم ہوا کہ جسم پر ‘ گلٹی’ نکل آئی ہے اور پھر ان کا ہنگامی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا۔ان باتوں کا انشکاف کبریٰ خان نے ایک یوٹیوب چینل کو اپنے دئیے گئے انٹریو میں کیا۔

کبریٰ خان نے اپنی بیماری کے متعلق بتایا کہ ‘گلٹی’ کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں بتایا کہ ممکنہ طور پر آپ کو ‘کینسر’ ہو سکتا ہے تاہم اس کی تصدیق آپریشن اور ‘بائیوپسی’ ٹیسٹ کے بعد ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ پھر ہنگامی بنیادوں پر ان کا آپریشن کر کے ‘گلٹی’ کو نکال دیا گیا تاہم اللہ کا شکر ہے کہ ٹیسٹ میں کینسر کی تشخیص نہیں ہوئی،کینسر جیسے موذی مرض کا شکار ہوتے ہوتے بچیں ،، زندگی دینے والے مالک کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

داکارہ کے مطابق آپریشن کے بعد وہ پاکستان آئیں تو ان کا وزن بڑھ چکا تھا کبریٰ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تنقید کرنے والوں میں شوبز کے لوگ بھی شامل تھے تاہم ان سے پوچھنا گوارا نہیں کیا گیا کہ وزن کیوں بڑھا ۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ بڑھے ہوئے وزن کے باوجود ‘ہم کہاں کے سچے تھے’ ڈرامے میں کاسٹ کیا گیا اور پھر آہستہ آہستہ ان کا وزن کم ہوتا گیا اور اب نارمل ہو چکا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More