Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ہٹا دیاگیا

سابق سفیر منیراکرم کو اقوام متحدہ میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کر دیا گیا

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کو ہٹانے اور ان کی جگہ سابق سفیر منیراکرم کی تعیناتی کی با ضابطہ منظوری دے دی۔وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک میں سفیروں کی بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کیے ہیں جس کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دے دی ہے۔دفترخارجہ میں تعینات ایڈیشنل سیکریٹری محمد اعجاز کو ہنگری میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا، دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل (اقوام متحدہ میں) کے طور پر تعینات خلیل احمد ہاشمی کو جنیوا میں پاکستان کا مستقل مندوب تعینات کردیا گیا اوردفترخارجہ کے مطابق شمالی کوریا میں پاکستان کے ناظم الامور سید سجاد حیدر کو کویت میں پاکستان کا سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More