Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اظہر علی کا آسٹریلیا میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا اعتراف

مجھے خود بھی احساس ہے کہ میں رنز نہیں کر رہا۔قومی ٹیسٹ ٹیم کپتان اظہر علی

لاہور (نیوز پلس) اظہر علی نے آسٹریلیا میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی کا اعتراف۔ اچھی تیاری کی تھی لیکن بدقسمتی سے نتیجہ نہیں دے سکے۔کہا کہ شکست کی کوئی معافی نہیں ہے، مجھے خود بھی احساس ہے کہ میں رنز نہیں کر رہا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی شامل تھے، پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کی لیکن فائدہ نہ اٹھا سکے، آسٹریلیا میں بولرز وکٹ نہیں لے سکے جس کا نقصان ہوا لیکن ہم نے اس ٹور سے کچھ مثبت چیزیں بھی سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی اچھے ہیں اور پاکستان کا مستقبل بہت اچھا ہے۔
کپتان اظہر علی نے اپنی پرفارمنس کے حوالے کہا مجھے خود بھی احساس ہے کہ میں رنز نہیں کر رہا، بولرز جب کام نہیں کرتے تو آل راؤنڈرز یا پارٹ ٹائم بولر سے کام چلانا پڑتا ہے۔ کپتان نے کہا کہ نسیم شاہ نے بہت متاثر کیا جب کہ شاہین آفریدی پہلے سے بہتر بولر بن کر سامنے آئے۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اظہر علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کافی ایسی چیزیں سامنے آئیں جو ہمیں آنے والی سیریز میں دہرانی ہیں۔اظہر علی نے کہا کہ پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ واپس آ رہی ہے اور سب ہی کھیلنا چاہتے ہیں، سری لنکا کے خلاف سیریز کا سب کو انتظار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More