Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ارجنٹینا فٹبال کا عالمی چیمپئین بن گیا

ارجنٹینا نے فرانس کو پنالٹی اسڑوک پر شسکت دینے میں کامیاب ہوا

ارجنٹینا فٹبال کا عالمی چیمپئین بن گیا

ارجٹینا نے فرانس کو پنالٹی اسٹروک پر شسکت دے کر تیسری بار فٹبال کا عالمی چیمپیئن بن گیا ،قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔

دونوں ٹیموں نے ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی رکھی جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول بنانے کی کوششیں کرتے رہے۔

ارجنٹینا کو 23ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچا کر 0-1 کی برتری حاصل کی۔

میچ کے 36ویں منٹ میں شاندار پاسنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے ڈی اینجل ماریہ نے گول کر برتری 0-2 کردی۔

دوسرے ہاف میں 80ویں منٹ میں امباپے نے پنالٹی اسٹروک پر پہلا گول کیا جبکہ اگلے ہی منٹ میں انہوں نے ایک اور گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔

مقررہ 90 منٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیموں کے درمیان اضافی وقت کا پہلا ہاف بھی انتہائی دلچسپ رہا، لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گیند جال کو پہنچانے میں ناکام رہے اور میچ 2-2 سے برابر رہا۔

اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 109 ویں منٹ میں میسی نے شاندار گول کر کے 2-3 کی برتری حآصل کی۔

ارجنٹینا کے ڈیفینڈر کی ہاتھ گیند پر لگ جانے کی وجہ سے فرانس کو پنالٹی اسٹروک ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امباپے نے فرانس کا تیسرا گول کرتے ہوئے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

پنالٹی اسٹروکس پر ارجنٹینا 2-4 سے کامیابی کامیابی حاصل کر کے تیسری بار فٹبال کا عالمی چیپمئین بن گیا۔

واضح رہے کہ 1986 کے 2023 میں ارجنٹینا فٹبال ورلڈ کپ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا۔

فرانس اور ارجنٹینا دو دو مرتبہ ورلڈ کپ چیت چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More