Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ارتھ ڈے پرگوگل کا خصوصی ویڈیو ڈوڈل

گوگل نے ارتھ ڈے کے موقع پر اینیمیٹیڈ ویڈیو ڈودل سے سب کو اس دنیا کی حفاظت اور خوبصورتی میں اضافے کا پیغام دے دیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہماری زمین کے تحفظ اور اس سے محبت کا شعور اجاگر کرنے کے لیے عالمی یوم ارض یعنی زمین کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔عالمی یوم ارض سب سے پہلے بائیس اپریل انیس سو سترکو منایا گیا تھا، یہ وہ دور تھا جب تحفظ ماحولیات کے بارے میں آہستہ آہستہ شعور اجاگر ہو رہا تھا اور لوگ فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے۔سی مناسبت سے پاکستان میں درخت لگانے کا اب رجحان آہستہ آہستہ بڑھتا جا رہا ہے اور لوگوں میں بھی شعور اجاگر ہو رہا ہے کہ درخت ہماری بقا کے لئے کتنی اہمیت کے حامل ہیں۔

اسلام آباد (نیوزپلس) تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی زمین کے تحفظ کے حوالے سے ارتھ ڈے منا یا جا رہا ہے ،اور اسی زمین کے تحفظ کو مزید اجاگر کرنے کے لئے دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے نے اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ایک خصوصی ویڈیو ڈوڈل متعارف کروا دیا۔۔۔۔رواں برس کی تھیم پروٹیکٹ آور اسپیشیز رکھی گئی ہے۔گوگل نے ارتھ ڈے کے موقع پر اینیمیٹیڈ ویڈیو ڈوڈل سے سب کو اس دنیا کی حفاظت اور خوبصورتی میں اضافے کا پیغام دے دیا۔ سب کوویڈیو میں مزیددرخت اگائے کی جانب ترغیب دے کر دنیا کو اہم پیغام دیا جا رہا ہے کہ درخت اس زمین اور ہمارے لئے کتنے اہم ہیں۔۔

واضح رہے کہ عالمی یوم ارض سب سے پہلے بائیس اپریل انیس سو سترکو منایا گیا تھا، یہ وہ دور تھا جب تحفظ ماحولیات کے بارے میں آہستہ آہستہ شعور اجاگر ہو رہا تھا اور لوگ فضائی آلودگی اور دیگر ماحولیاتی خطرات کا بغور مشاہدہ کر رہے تھے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More