Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ منال خان اور ادکار احسن محسن اکرام کی بولڈ سوئمنگ ویڈیو وائرل

اداکار احسن محسن اکرام نے انسٹاگرام پر اپنی ویڈیو شئیر کی

کراچی (نیوزپلس) معروف اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی سوئمنگ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ادکار نے یہ ویڈیو سماجی رابطے انسٹا گرام پر وائرل کی ،جس میں دونوں کو ایک ساتھ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے

احسن محسن کی جانب سے یہ ویڈیو اپنی گرل فرنیڈ منال خان کے ساتھ تعلقات کے ایک سال مکمل ہونے پر شیئر کی گئی ہے ، ویڈیو پوسٹ میں احسن محسن نے کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا کہ ایک سال مکمل ہوگیا ہے، مزید 100 سال آگے آئیں گے۔

اداکار اور اداکارہ کی ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں کے دوران 82 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے تاہم اداکار کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن کو بند کیا گیا ہے، اس کے برعکس دیگر پوسٹ پر احسن محسن کا کمنٹ سیکشن اوپن دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ احسن محسن اکرام نے اداکارہ منال خان کو گزشتہ ماہ ویلنٹائن کے موقع پر پروپوز کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More