Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے سوشل میڈیا پر جھڑتے بالوں کا شرطیہ علاج بتایا

اب کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو گئی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے سپلیمنٹس بھی لے رہی ہیں

ممبئی (نیوز پلس) حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والی بھارتی اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے سوشل میڈیا پر جھڑتے بالوں کا شرطیہ علاج بتایا ہے۔اسی پریشانی سے نجات دلانے کے لیے ملائیکہ اروڑا نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کے بعد کا تجربہ بیان کرتے ہوئے بالوں کو تیزی سے گرنے سے روکنے کے لیے آزمودہ نسخہ بتا رہی ہیں۔صبح سویرے دھوپ سیکتے ہوئے ملائیکہ اروڑا کا اپنی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’وہ اب کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو گئی ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر اپنے سپلیمنٹس بھی لے رہی ہیں مگر اُن کے بال بہت تیزی سے گر رہے تھے جن کا انہوں نے علاج ڈھونڈ لیا ہے۔‘ملائیکہ اروڑا کے بتائے ہوئے نسخے کے لیے صرف ایک ہی جُز ’پیاز‘ درکار ہے۔ملائیکہ اروڑا نے پیاز کے رس کا استعمال بتاتے ہوئے ویڈیو میں کہا ہے کہ پیاز کو اچھی طرح سے پیس لیں، اب پیاز کے رس کو چھان کر روئی کی مدد سے بالوں کی جڑوں میں لگائیں اور کچھ دیر کے لیے لگا رہنے دیں بعد ازاں اپنے پسندیدہ شیمپو سے بالوں کو دھو لیں۔ملائیکہ اروڑا کا اپنی ویڈیو کے آخر میں کہنا تھا کہ ’یہ عمل ایک ہفتے تک لگاتار دہرائیں، یقین کریں کہ اس نسخے کے بہترین نتائج آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More