Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اداکارہ عائشہ عمر کی سوشل میڈیا پر ڈانس کرتی ویڈیو وائرل

بھارتی پرانے گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا، بیٹا ہمارا ایسا کام کرے گا‘ پر ڈانس کر رہی ہیں

کراچی (نیوز پلس) وراسٹائل اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک ڈانس ویڈیو شیئر کی گئی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے ۔

عائشہ عمر اس وقت اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی جانی جاتی ہیں، عائشہ عمر اپنے فیشن اور پہناوے کے سبب بھی خوب مشہور ہیں۔

عائشہ عمر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں وہ اپنی سہیلیوں کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں اور ساتھ ہی میں بھارتی پرانے گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا، بیٹا ہمارا ایسا کام کرے گا‘ پر ڈانس کر رہی ہیں۔

عائشہ عمر نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں گانے کے کچھ بول ’مگر یہ تو کوئی نہ جانے، کہ میری منزل ہے کہاں،‘ بھی کیپشن میں لکھے ہیں۔

عائشہ عمر کی اس ویڈیو کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے، دیکھتے ہی دیکھتے اُن کی اس ویڈیو پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More