Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ابوظہبی کے ولی عہد کا پاکستان آنا عمران خان کی صاف شفاف قیادت کا عملی نمونہ ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

عمران خان کی صاف شفاف قیادت تسلیم کررہی ہے

اسلام آباد(نیوز پلس)ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دنیا عمران خان کی صاف شفاف قیادت تسلیم کررہی ہے۔ ابوظہبی کے ولی عہد کا پاکستان آنا عمران خان کی صاف شفاف قیادت کا عملی نمونہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہنا تھاکہ پاکستان بدل رہا ہے پاکستان کی خطے میں پوزیشن مستحکم ہورہی ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت پسے ہوئے طبقات کو ان کا حق لوٹائے گی،موجودہ قیادت اپنے بچوں کی فکر کی بجائے قوم کی فکر کرتی ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ دوہزار بیس امید اور ریلیف کا سال ہے جس میں پسے ہوئے طبقات کو ترقی ملے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More