Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ

آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی چیئرمین کمیشن کی نمائندہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل صاحبہ سے تفصیلی ملاقات

آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن کی کابینہ کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ

پاکستان بھر کی جامعات میں ٹی ٹی ایس فیکلٹی کی نمائندہ جماعت آل پاکستان ٹینیور ٹریک فیکلٹی ایسوسی ایشن کی کابینہ نے آج ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا دورہ کیا اور چیئرمین کمیشن کی نمائندہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر شائستہ سہیل صاحبہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ اور ٹی ٹی ایس کے گھمبیر مسائل سے آگاہ کیا اور انکے جلد حل پر زور دیا۔ صدر آپٹا ڈاکٹر یاسر شاہ نے کل جاری ہونیوالی وضاحت بابت فنڈنگ پر ایچ ای سی کا شکریہ ادا کیا۔ ٹائم بارڈ کیسز پر یہ واضح کیا گیا کہ اگر دیر انتظامی امور کی وجہ سے ہوئی ہو تو فیکلٹی ممبر کو ریلیف دیا جائے جبکہ پرفارمنس پوری نہ ہونے کی صورت میں ہی ان کیسز کو ٹائم بارڈ مانا جائے۔ اس اصولی موقف پر ای ڈی صاحبہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔  کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ ٹی ٹی ایس فیکلٹی کے بہت زیادہ مسائل جنکا فوری حل درکار ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ریسرچ اینویشن اینڈ ڈیولپمنٹ ، کوالٹی اشورنس ڈویژن اور فنانس ڈویژن کو ڈائریکٹوز جاری کیے کہ ٹی ٹی ایس کے ماڈل اسٹیٹیوٹس ورژن تھری پر پیش رفت کو تیز کرتے ہوئے ایک مہینے کے اندر سفارشات کو کمیشن تک لایا جائے تاکہ ٹی ٹی ایس کے پنشن اور دوران ملازمت ناگہانی وفات کی صورت میں لواحقین کی کفالت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اور پروموشن اور تنخواہ میں سالانہ اضافے جیسے مسائل بھی حل ہو جائیں۔ مزید برآں جرنلز کی رینکنگ ایچ جے آر ایس کو جلد از جلد موزوں معیار کے مطابق بنایا جائے۔ ٹی ٹی ایس کا ایک اور اہم مسئلہ موجودہ اسٹیٹیوٹس کا جامعات کا من وعن لاگو نہ کیا جانا ہے۔ اس بابت جلد ایچ ای سی ایک ہدایت نامہ جاری کرے گا جسمیں جامعات کو ان اسٹیٹیوٹس کو مکمل طور پر لاگو کرنے کیلیے کہا جائے گا۔ صدر آپٹا نے کہا کہ ایچ ای سی سے امید ہے کہ ان مسائل کو دوران رمضان حل کر لے گا ۔ ورنہ پھر ٹی ٹی ایس اساتذہ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہونگے جس کے لیے آپٹا نے اپنا احتجاج پندرہ مارچ سے ملتوی کر کے تین مئی کو مقرر کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More