Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کراچی واقع کا نوٹس ،رپورٹ طلب

آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔ آئی ایس پی آر

راولپنڈی (نیوزپلس) سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں آئے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی سے جلد از جلد رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More