Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیا س آ رائیاں درست نہیں ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

مقدمے کی نظر ثانی اور دوبارہ جائزہ لینے کے لیے دیگر قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جارہا ہے،حتمی فیصلہ وقت کے ساتھ جاری کیا جائے گا

راولپنڈی (نیوز پلس)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس پر عالمی عدالت کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی خبروں کو قیاس آرائیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مختلف قانونی پہلووں پر غور کررہے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزا یافتہ بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے حوالے سے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے پاک آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ مقدمے کی نظر ثانی اور دوبارہ جائزہ لینے کے لیے دیگر قانونی پہلووں کا جائزہ لیا جارہا ہے،حتمی فیصلہ وقت کے ساتھ جاری کیا جائے گا واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی اہم رہنما شیری رحمٰن نے سینیٹ اجلاس میں سوال اٹھایا تھا کہ اطلاعات آرہی ہیں کہ کلبھوشن کو اپیل کا موقع دینے کے لیے ترمیم لائی جا رہی ہے۔ سینیٹر شریں رحمن نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس حوالے سے ایوان کو بتائے کہ اس کی حقیقت کیا ہے۔جواب میں وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہاکہ کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کی خبر درست نہیں، اور اس حوالے سے کوئی قانون سازی نہیں کی جا رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More