Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی جی سندھ کلیم امام نے اپنے ممکنہ تبادلے کو گہری سازش قرار دے دیا

میں اتنی آسانی سے نہیں جاؤں گا۔آئی جی سندھ کلیم امام

کراچی(نیوز پلس)سندھ حکومت سے چپقلش کے بعد آئی جی سندھ کلیم امام نے اپنے ممکنہ تبادلے کو گہری سازش قرار دے دیا۔کراچی میں پولیس کے یادگار شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کلیم امام نے کہا کہ میں اتنی آسانی سے نہیں جاؤں گا، میرے خلاف بڑی سازش ہوئی ہے، تاثر یہ دیا جارہا ہے کہ میرا تبادلہ ہوگیا، اس تقریب کو بھی میری الوداعی تقریب میں تبدیل کیا جارہا ہے، ابھی میرا تبادلہ نہیں ہوا اور تبادلہ ہوا بھی تو میں سوا لاکھ کا ہی رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہم رولز اور ریگولیشن کے تحت کام کرتے ہیں، حلف کے تحت چلنا پڑتا ہے، راستے میں دشواری آتی ہے لیکن آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔کلیم امام نے کہا ہے کہ ہم نے جتنا کام کیا وہ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے، ہم نے 2200 سے زائد شہدا کے نام یاد گار پر لکھوائے ہیں جن کی وجہ سے امن ہوا، یہاں بیٹھا ہر افسر غازی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More